خود کو خوش رکھنا ہی پڑتا ہے

choose happiness jamshades

دکھوں کو بھول جانا ، مشکلات کو سہنا، تلخ ماضی ، ناکامیاں ، جدائی، لوگوں کی منفی باتیں ، رویہ ، اذیت ناک رشتے کو سہنا و برداشت کرنا، پھراس کے نتیجہ میں ہونے والے سٹریس و ڈپریشن سے باہر نکلنا، مثبت سوچ کے ساتھ ہمت و حوصلہ کرتے حل نکالتے دوبارہ سے کھڑے ہونا ، خود کو اور حالات کو سیٹ کرنا واقعی میں بہت مشکل ہوتا ہے ۔ یہ واقعی اتنا آسان نہیں کہ صرف حوصلہ افزا باتیں پڑھ کر ، سن کر یا اچھے ماحول میں رہ کر سب سیٹ ہو جائے، بالکل بھی نہیں۔

یقینا بعض تکالیف پر واقعی قابو نہیں ہوتا، بہت اذیت ہوتی، مگر یہ زندگی بھی نا دوستو، بس۔ ۔ ۔ کیا ہے کہ ،اس میں رکنا نہیں ہے، مسلسل چلنا ہی پڑتا، ٹہراو تو مزید اجیرن کرتا زندگی کو۔ اس لئے پھر ہمیں خود کو بدلنا ہی پڑتا ۔ برے و مشکل حالات سے باہر آنے کی کوشش کرنی ہی پڑتی چاہیے جتنی بھی تکلیف ہو ، وقت لگے ، حل نکالنا ہی پڑتا۔ ہمت کرنی ہی پڑتی ۔ نہیں کریں گے تو درد و مشکل مزید بڑھے گی اور ہمیں ہی نقصان ہونا۔
.
تو اچھے دوستو ، اچھی و پرسکون زندگی گزارنے کے لئے خود کو خوش رکھنا ہی پڑتا ہے ۔ اس کے لئے اپنے موجودہ حالات کا تجزیہ کریں۔ سٹریس و ڈپریشن کی بنیادی وجہ تلاش کریں۔ .تکلیف کم کرنے کو مثبت سوچ رکھ کر حل تلاش کریں۔ دوبارہ سے روٹین لائف سیٹ کریں۔ اچھے لوگوں سے مشورہ و مدد لیں۔ خود کو کمرے میں ، تنہائی میں مت رکھیں۔ باہر نکل کر ہمت سے مقابلہ کریں پریشانیوں ، تکلیفوں اور منفی لوگوں کا۔ صبر و نماز سے مدد لیتے اپنی کوشش جاری رکھیں۔ یقین جانیں آپ کے اپنے اندر بہت طاقت چھپی ہوئی ہے، اسکو کھود کھود کر باہر نکالیں ۔ تھوڑا تھوڑا ہی سہی ، مگر ہر روز بار بار، بحکم ربی، سب سیٹ ہو جائے گا۔

تحریر : میاں جمشید